3 فروری 2014 - 20:30
ایران کے وزرات خارجہ کی ترجمان کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے امریکی نائب وزيرخارجہ وندی شرمین کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام یقینا جانتے ہیں کہ زیادہ طلبی ، اوہام ، اور اندرون ملک کے لئے ديئے جانے والے بیانات کی مذاکرات میں کوئی جگہ نہيں ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ان بیانات سےگذشتہ کئی برسوں سے جاری امریکی ناکامی کے تسلسل کے سوا  کچہ حاصل نہيں ہوگا کہ جس کا، امریکی صدر بھی اعتراف کرچکے ہيں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار وفد، ایرانی عوام کے سائنسی ثمرات کو نقصان نہیں پہنچنے دے گا اور زیادہ طلبی کا مقابلہ کرتے ہوئے حتمی مذاکرات میں ایٹمی موضوعات سے ماورا مسائل کو اٹھنے نہيں دے گا۔واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وندے شرمین نے منگل کو سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں دعوی کیا کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ مکمل نہيں ہے اور وہ ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کےلئے وقت حاصل کرنے کی کوشش، شمار ہوتا ہے۔

.......

/169